چترال،تاریخی قصبے دروش کے اوسیک پٴْل پر 70 سال بعد کام کاآغاز

پیر 29 جون 2020 16:30

چترال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) چترال کے پہلے شہر اور تاریحی قصبے دروش میں اوسیک کے مقام پر دریائے چترال پر نہایت بوسیدہ پل موت کے کنویں سے کم نہیں تھا۔ لکڑیوں کا یہ جھولا پٴْل 1982 میں بنایا گیا تھا اس سے پہلے برطانیہ دور حکومت میں یہاں پیدل کا چھوٹا سا پل تھا اس پل میں کئی حادثات بھی پیش آچکے ہیں۔ علاقے کے لوگوں نے کئی مرتبہ اس کی پختہ تعمیر کیلئے آواز اٹھائی، احتجاج کیا،مگر کسی نے نہیں سنا۔

(جاری ہے)

دروش سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حاجی گل نواز نے بتایا کہ جب وزیر اعظم کیلاش خصوصی نشست پر رکن قومی اسمبلی بن گیا تو انہوں نے مجھ سے میگا پراجیکٹ کا پوچھا اور میری درخواست پر انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ سے رابطہ کرکے اس پل کیلئے دس کروڑ روپے منظور کروائے۔اس کے علاوہ جنجیریت کوہ روڈ کیلئے سولہ کروڑ روپے، سویر روڈ کیلئے دو کروڑ روپے، نگر ارسون کیلئے بھی سڑک اور پل منظور ہوئیجبکہ ارندو روڈ کیلئے دو ارب روپے اور مڈگلشٹ کیلئے تین ارب روپے کا پیکیج وزیر اعلیٰ نے منظور کئے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں