سعودی عرب کا چترال میں پانی سے بجلی تیار کرنے کے ایک منصوبے کیلئے مزید رقم کا اعلان ، واپڈ ا کے لوکل پن بجلی گھر کی پیدوار ی صلاحیت کوایک میگاواٹ سے بڑھا کر4 میگاواٹ کردیا جائیگا ، چیئر مین واپڈا

بدھ 20 نومبر 2013 17:07

چترال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20نومبر 2013ء) سعودی عرب نے چترال میں پانی سے بجلی تیار کرنے کے ایک منصوبے کیلئے مزید رقم کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) کے چیف انجینئر عبداللہ الشعیبی نے چترال میں گولین گول ہائڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کرکے کام کی معیاراور رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے کی جلد اور بروقت تکمیل کے لئے 57میلین امریکی ڈالر کی مزید امداد دینے کا اعلان کردیا ۔

واپڈا حکام نے چیف انجینئر عبداللہ کو 108میگاواٹ کی پاور پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا جس کا 80فیصدکام مکمل ہوچکا ہے۔ چیئرمین واپڈا نے چترال میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے حوالے سے بتایا کہ واپڈ ا کے لوکل پن بجلی گھر کی پیدوار ی صلاحیت کوایک میگاواٹ سے بڑھا کر4 میگاواٹ کردیا جائے گا جس پر 1.3ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں