چترال میں ہوٹل کی بالکونی گرنے سے 3سیاح جاں بحق، 14زخمی ہوگئے

شاہی مسجد کے قریب واقع نجی ہوٹل کی تیسری منزل کی بالکونی گرنے سے 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 13 اگست 2020 18:30

چترال میں ہوٹل کی بالکونی گرنے سے 3سیاح جاں بحق، 14زخمی ہوگئے
چترال (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13اگست2020ء) : چترال میں ہوٹل کی بالکونی گرنے سے 3سیاح جاں بحق، 14زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق شاہی مسجد کے قریب واقع نجی ہوٹل کی تیسری منزل کی بالکونی گرنے سے 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 14سیاح زخمی ہیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں میں سے دو کو ریسکیو 1122 کے ذریعہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں خون کے عطیہ کی اپیل کی گئی تھی۔

بعد ازاں ، ایک اور خاتون بھی اسپتال میں دم توڑ گئی ہے۔ بالکونی کی بیرونی دیوار اس وقت منہدم ہوگئی جب سیاح اس پر جھکے ہوئے سیلفی بنا رہے تھے۔ یہ ہوٹل دریائے چترال کے کنارے واقع ہے اور یہاں رہنے والے سیاح عموماََ شمال میں ترچ میر چوٹی کے ساتھ دریا کے نظارے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن یہ واقعہ شہر کے علاقے کے پہلو میں واقع ہوٹل کی عمارت کی تیسری منزل پر پیش آیا۔

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ بالکنی گرنے کے بعد ایک شخص کچھ دیر لوہے کی ٹوٹی سلاخ سے لٹکا رہا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت اعجاز ، فاخرہ اور راشدہ کے نام سے ہوئی ہے ، جو پنجاب کے شہر قصور کے رہائشی ہیں۔ زخمیوں میں عمران ، مدثر ، نیاء ، رتبہ ، فہیم ، فجر ، موسیٰ ، عیسیٰ ، شہلا اور محراب شامل ہیں۔ سیاحوں کا تعلق قصور کے چار خاندانوں سے تھا جو ہوٹل کے چار کمروں میں مقیم تھے۔

خیال رہے کہ کورونا وبا کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد سیاح شمالی علاقوں میں گرمی کے موسم سے مطف اندوز ہونے کے لئے بڑی تعداد میں جارہے ہیں۔ ان علاقوں میں سیاحوں کی بھیڑ ہے اور ہوٹلوں میں بھی گنجائش سے زیادہ لوگ مقیم ہیں۔ مقامی انتظامیہ اس حوالے سے انتظامات کر رہی ہے البتہ سیاحوں کی زیادہ تعداد ہونے کی وجہ سے ایسے واقعات ہوسکتے ہیں اس لیے سیاحوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں