چترال، مروی کے مقام پر جیپ کھائی میں گر گئی، 11افراد جاں بحق ، 4زخمی

ہفتہ 25 جنوری 2014 11:33

چترال، مروی کے مقام پر جیپ کھائی میں گر گئی، 11افراد جاں بحق ، 4زخمی

چترال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) گوہکیر میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مسافروں سے بھری جیپ گوہکیر سے چترال جا رہی تھی کہ منوئی کے مقام پر سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں گر نے سے 11 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے، حادثے کے وقت جیپ میں 18 مسافر سوار تھے اور 3 مسافروں نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

(جاری ہے)

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چترال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، تحقیقات کے بعد ہی حادثے کی مکمل تفصیلات کے بارے میں کوئی بیان جاری کیا جاسکے گا۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں