چترال، رائین کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرنے سے پانچ افراد جاں بحق، چار شدید زخمی ، دو کی حالت نازک

ہفتہ 29 مارچ 2014 20:20

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) رائین کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرنے سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں BHU ہسپتال شاگرام میں داخل کر دیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔حادثے میں جان بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی گاؤن اور برادری سے بتایا جاتا ہے کہ وہ فاتحہ خوانی کے لئے جا رہے تھے۔

جان بحق ہو نے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز چترال کی تحصیل تورکہو میں ایک مسافر جیب نمبر RIT-5198جس میں نو مسافر سوار تھے رائین سے مڑپ جاتے ہوئے ہوارہ چوک کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا۔جس کے نتیجے میں پانچ افراد ممتاز احمد ،دین محمد،گاڑی کا ڈرائیورژانو یار خان،علی شاہ اور نوروز خان موقع پر جان بحق جبکہ چار افراد محمد دیار،رحمت وزیر،احمد زرین شدید زخمی ہوئے جنہیں بیسک ہیلتھ یونٹ شاگرام میں داخل کر دیا گیا ہے۔جہان دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں