جرمنی کے شہر ہین اوور کی صنعتی نمائش میں پاکستانی مصنوعات پر عوام کی خصوصی دلچسپی

جمعہ 20 اپریل 2007 12:20

ہین اوور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20اپریل2007 ) جرمنی کے شہر ہین اوور میں جاری صنعتی نمائش عروج پر پہنچ گئی‘ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ آف پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کی تیار کردہ مصنوعات کے سٹال پر عوام کی خصوصی دلچسپی۔ پاکستان نے جن چار شعبوں پر فوکس کیا تھا ان میں سب سے کونسٹریکٹنگ‘ انڈسٹریل آٹومشن‘ انرجی اور کوم ویک کے شعبے قابل ذکر ہیں۔

پاکستان کی تیار کردہ مصنوعات گزشتہ تین سال کی بھرپور کوششوں کی وجہ سے نمائش میں بھرپور توجہ کا مرکز بنی رہیں اس نمائش میں پاکستان کی 70 کمپنیوں نے شرکت کی جو اس بات کا بین ثبوت ہے کہ پاکستان کی تیار کردہ مصنوعات کو یورپ میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ جبکہ تین سال قبل پاکستان کی صرف 35 کمپنیوں نے اس نمائش میں شرکت کی تھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پاکستان کے سفیر آصف رندوی نے نمائش میں پاکستانی شراکت داروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کے عمدہ معیار کے باعث اتنی بڑی تعداد میں کمپنیوں کا نمائش میں شرکت کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی کمپنیوں نے صنعتی نمائش کے اس بڑے ایونٹ میں عالمی معیار کے تقاضوں کو پورا کیا۔

انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پاکستان کی مزید کمپنیاں بھی آئندہ نمائش میں شرکت کریں گی۔ نمائش کی دوسری بڑی کامیابی یورپی یونین میں پاکستانی کمرشل قونصلروں کی جانب سے اس نمائش میں شرکت تھی جنہوں نے فرداً فرداً ہر نمائش کنندہ سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان کی صنعتی تجارت کے یورپ میں فروغ سے متعلق بھرپور تعاون کا یقین دلایا گو کہ پاکستان کی انجینئرنگ صنعت ایکسپورٹ کے ضمن میں زوال کا شکار ہے لیکن ہین اوور نمائش نے پاکستان کو ایک نیا موقع فراہم کیا ہے اور وہ اپنی مصنوعات کے معیار کو بہتر کرتے ہوئے عالمی منڈی تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں