سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والی ملک کے پسماندہ ترین علاقے کی پہلی خاتون پولیس آفیسر
’اگر لڑکیوں کو گھر والوں کی حمایت بھی حاصل ہو تو وہ کچھ بھی کر سکتی ہیں، مجھے میرے والدین اور خاندان والوں کی مکمل سپورٹ حاصل تھی، اس لیے ایک پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے کے باوجود میں یہ کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہوں، شازیہ اسحاق
دانش احمد انصاری ہفتہ 8 مئی 2021 22:47
(جاری ہے)
شازیہ اسحاق اپر چترال کی گاؤں جینالی کوچ سے تعلق رکھتی ہیں۔
انہوں نے تعلیمی سفر کا آغاز مقامی سکول سے کیا اور بعد میں کالج کی تعلیم کے لئے پشاور اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور بیجلرز کی ڈگری حاصل کی۔شازیہ اسحاق کے مطابق وہ گزشتہ دو سالوں سے اپرچترال کے سکول میں پڑھاتی تھیں۔ ان کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ کمیشن کے امتحان پاس کرکے پولیس فورس جوائن کریں۔شازیہ اسحاق نے ہم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اب اللہ تعالی نے ان کو موقع دیا ہے، انشاء اللہ وہ پولیس کے محکمہ میں جاکر عوام کی خدمت کریں گی اور خصوصا معاشرے کی کمزور خواتین کے لیے وہ ایک مضبوط سہارا بنیں گی۔شاذیہ اسحاق نے کہا کہ خواتین اگر ہمت اور محنت کریں تو دنیا کا کوئی کام بھی ان کے لیے ناممکن نہیں ہوتا۔ لگن سچی ہو تو ہم اپنے کیرئیر کا انتخاب خود کرسکتے ہیں۔پاکستان میں سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنا اور پھر اس میں اہم شعبہ جات میں منتخب ہونا کئی طلبا اور طالبات کا خواب ہوتا ہے۔شازیہ نے بھی یہی خواب دیکھا اور اس خواب کی تعبیر کے لیے جدوجہد شروع کر دی۔اس راستے میں رکاوٹیں اور مشکلات بھی سامنے آئیں لیکن انھوں نے اس کا مقابلہ کیا۔ شازیہ اسحاق نے بتایا کہ جب وہ ان امتحان کی تیاری کر رہی تھیں تو بعض اوقات ان کے سننے میں ایسا آتا تھا کہ ’یہ تو بچی ہے، یہ کیا کر لے گی‘مگر انھوں نے ان باتوں کو رد کیا اور صرف اپنا جنون سامنے رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بنیادی بات یہ ہے کہ ’کسی بھی لڑکی کو گھر والوں کی کتنی حمایت حاصل ہے کہ وہ اپنے لیے کامیابیاں سمیٹ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ انھیں مکمل حمایت حاصل تھی اور انھوں نے اب یہ ثابت بھی کر دیا ہے۔‘خیال رہے کہ چترال سے تعلق رکھنے والی تین خواتین پہلے ہی سی ایس ایس کرکے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ اور ان لینڈ ریونیو میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کردیئے
فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں
چترال ،بارشوں سے چار اموات ،درجنوں زخمی،کئی مکانات منہدم
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
سیکرٹری کلچر اینڈ ٹورازم کی زیر صدارت شندور فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے زوم میٹنگ کا انعقاد
چترال میں سنو پختونخوا ایف ایم 96 سٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا
چترال ، نوجوان ایکسکیویٹر ڈرائیور سڑک سے برف ہٹانے کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق
سات سیکرٹریزحکومت ایک صدارتی مشیر تبدیل،دو ایس پیز احتساب بیورو میں تعینات مزید تبادلوں کے لیے سر جوڑ ..
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 120میٹر شاہ سلطان برج مظفرآباد کا افتتاح کر دیا
صوبائی اسمبلی کی تاریخ میں پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا دورہ چائنہ ونڈو
چترال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ