چترال میں کام کرنے والے چینی باشندے نے اسلام قبول کر کے پاکستانی لڑکی سے شادی کر لی

ژوہینگشو نامی چینی شہری نے اپنا نیا نام محمد معاویہ رکھ لیا، دونوں میاں بیوی ایک ہی کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں

muhammad ali محمد علی منگل 8 جون 2021 00:29

چترال میں کام کرنے والے چینی باشندے نے اسلام قبول کر کے پاکستانی لڑکی سے شادی کر لی
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2021ء) چترال میں کام کرنے والے چینی باشندے نے اسلام قبول کر کے پاکستانی لڑکی سے شادی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مقیم ایک اور چینی باشندے نے ایک پاکستانی لڑکی سے متاثر ہو کر ناصرف اسلام قبول کر لیا، بلکہ اسی لڑکی سے شادی بھی کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے ضلع چترال میں ایک ہی کمپنی کیلئے ملازمت کرنے والے چینی شہری اور پاکستانی لڑکی نے سادگی کے ساتھ شادی کر لی ہے۔

ژوہینگشو نامی چینی شہری اور اقراء نامی لڑکی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، جس کے بعد ژوہینگشو نے اسلام قبول کر کے اپنے نیا نام محمد معاویہ رکھ لیا۔ محمد معاویہ نے اسلام قبول کرنے کے فوری بعد اپنی دوست اقراء سے ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں نکاح کر لیا۔

(جاری ہے)

دونوں کا نکاح پڑھانے والے مولانا نے ہی چینی باشندے کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا۔

یہاں واضح رہے کہ سی پیک منصوبے کے آغاز کے بعد پاکستان اور چینی شہریوں کی بڑی تعداد نے ایک دوسرے سے شادی رچائی ہے، تاہم شادی کی آڑ میں ایک گھناونہ دھندا کیے جانے کا بھی انکشاف ہوا تھا۔ گزشتہ سال انکشاف ہوا تھا کہ کئی چینی باشندے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرنے کے بعد انہیں چین لے جا کر ان سے جسم فروشی سمیت دیگر گھناونے کام کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس بات کا انکشاف ہونے کے بعد پاکستانی اور چینی دونوں ممالک کے حکام کی جانب سے مسئلے کے حل کی کوششیں کی گئیں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں