جادو ٹونا اور منتروں سے نہیں چلائی جا سکتی،ملک چلانے کیلئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے جو تحریک انصاف کے پاس نہیں،انجینئر امیر مقام

وزیر اعظم نے اپنے وزیروں کو این آر او دے کر احتساب کے نام پر لاقانونیت کی انتہا کر دی ہے،جھوٹے احتساب سے ڈرنے والے نہیں،ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، صدر (ن) لیگ خیبرپختونخوا

بدھ 3 نومبر 2021 16:37

جادو ٹونا اور منتروں سے نہیں چلائی جا سکتی،ملک چلانے کیلئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے جو تحریک انصاف کے پاس نہیں،انجینئر امیر مقام
چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ جادو ٹونا اور منتروں سے نہیں چلائی جا سکتی،ملک چلانے کیلئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے جو پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے پاس نہیں،وزیر اعظم نے اپنے وزیروں کو این آر او دے کر احتساب کے نام پر لاقانونیت کی انتہا کر دی ہے،جھوٹے احتساب سے ڈرنے والے نہیں،ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز چترال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتء ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزراء ملک میں کمر توڑ مہنگائی سے بچنے کے لئے عجیب غریب بیانات دے رہے ہیں،کوئی وزیر کھانا چھوڑنے کا اور کوئی چینی کا استعمال ختم کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھر مار نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے اور حکومت کو پرواہ ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جادو ٹونا اور منتروں سے نہیں چلائی جا سکتی،ملک چلانے کیلئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے جو پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے پاس نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اس ملک کو بگاڑنے کا ٹاسک دیا گیا ہے،ادارے برباد کر دیئے گئے ہیں،وزیر اعظم نے اپنے وزیروں کو این آر او دے کر احتساب کے نام پر لاقانونیت کی انتہا کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس جھوٹے احتساب سے ڈرنے والے نہیں،ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری افرتفری کے اس عالم میں عوام کی نظریں میاں نواز شریف اور پاکستان مسلم لیک ن پر لگی ہوئی ہیں،آنے والا دور شیر کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2022 میں ہونگے،کارکن ابھی سے الیکشن کمپین کا آغاز کریں۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا بیانیہ گھر گھر تک پہنچائیں،انشا اللہ جیت ہماری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام چٹان کی طرح نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب سندھ کی مقامی پارٹی بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں میں اس کا کسی پارٹی سے مقابلہ نہیں۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ لواری ٹنل پر کام جنرل مشرف نے میرے اصرار پر شروغ کیا جو چترال کے عوام کا حق بنتا تھا میں نے چترال کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے۔انہوں نے آفسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے میگا پراجیکٹس جس میں چکدرہ چترال گلگت ایکسپریس وے اور سی پیک کے منصوبے شامل تھے وہ پی ایس ڈی پی سے نکال دیئے گئے جوچترال کے عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں