چترال کی وادی کیلاش میں سڑک حادثے میں سیاح جاں بحق ،تین زخمی ہوگئے

ہفتہ 16 جولائی 2022 15:10

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2022ء) چترال کی وادی کیلاش میں سڑک حادثے میں ایک سیاح جاں بحق ،تین زخمی ہو گئے ۔تھانہ بمبوریت کے پولیس کے مطابق تیمر گرہ کے رہایشی امجد خان ولد فرید خان اپنے ساتھیوں سمیت بمبوریت میں سیر کیلئے آیا تھا ،وادی کیلاش سے واپس چترال جاتے ہوئے گاڑی نیچے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں امجد خان موقع ہی پر جاں بحق جبکہ اس کے تین ساتھی رحمت اللہ، سہیل احمد اور رحیم اللہ ساکنان تیمر گرہ ضلع لوئیر چترال شدید زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں نے زخمیوں کو RHCآیون منتقل کیا جہاں سے ان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال پہنچایا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں