چترال،شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب آنے سے مال مویشی اور کھڑی فصلیں سیلاب کے ملبے تلے دب گئے

اتوار 24 جولائی 2022 02:50

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2022ء) چترال کے مختلف علاقوں میں ہفتے کے روز بعد از سہ پہر شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب آنے سے مال مویشی اور کھڑی فصلیں سیلاب کے ملبے تلے دب گئے۔اپر چترال سے امدہ اطلاعات کے مطابق وادی تریچ میں سمتج نامی گا ں بری طرح متاثر ہوا ہے کئی گھر اور مویشی خانے سیب کے باغات اور فصلیں ملبے سیلاب کے ملبے تلے دب گئے۔

(جاری ہے)

متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔بونی گول اور جنالی کوچ میں سیلاب سے کئی گھر متاثر اور سڑکین بند ہو گئیں۔گرم چشمہ روڈ رونڈور نالہ سمیت کئی نالوں پر سیلاب سے روڈ بند۔جبکہ بکر آباد کے مقام پر سیلاب سے گھروں کو جزوی نقصان اور چترال پشاور روڈ بھی بند ہو گیا۔جس کی وجہ سے پشاور جانے والی گاڑیاں آڈے میں کھڑے روڈ کھلنے کا انتظار کر رہے ہیں۔سیلاب کے نتیجے میں اب تک کہیں سے بھی انسانی جانوں کے ضیاع کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں