چترال‘سرحد پارسے آنے والی گولی لگنے سے خاتون سمیت دو افراد زخمی

ہفتہ 15 نومبر 2014 14:46

چترال(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) پاک افغان سرحدی علاقے ارندو میں افغانستان کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں خاتو ن سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ ارندو میر فیاط خان کے مطابق ہفتہ کوصبح 5.30 بجے افغانستان کے صوبہ کونڑ(اسد آباد) بریکوٹ کے قریب دلبر چوکی پر افغان طالبان نے فائرنگ کی جس کے جوابی فائرنگ میں افغان فورسز نے حملہ آؤروں کو بھگادیا تاہم اس چوکی کے قریب پاکستانی حدود میں ارندو حاص گاؤں کے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق افغانستان کی جانب سے آنے والی گولی لگنے کے نتیجے میں واحدہ بی بی دختر گل روز خان عمر 18 سال اور گل روز خان زخمی ہوئے جن کو ارندو کے ہسپتال منتقل کیے گئے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں