چترال میں گاڑی دریا میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، ایک لاپتہ ہو گیا

بدھ 3 جون 2015 13:06

چترال۔03 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء)چترال میں سڑک کے ایک حادثے میں دو افراد جاں بحق ، دو زخمی اور ایک شخص لاپتہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

دروش پولیس چترال کے مطابق ایک مسافر فیلڈر گاڑی نمبر پی ایس ٹی877 دیر سے چترال آرہی تھی کہ میرکھنی گاؤں میں چترال سکاؤٹس چیک پوسٹ کے قریب سڑک کی خراب حالت کی وجہ سے دریائے زیارت میں گر گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ، دو زخمی جبکہ ایک شحص لا پتہ ہے‘جس کی تلاش جاری ہے‘گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے‘ ،جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور حسن علی ولد شیر محمد سکنہ شاہ نگار دروش اور شاہ محمود ولد رحمت شاہ شامل ہیں جبکہ بی بی حلیمہ زوجہ رحمت شاہ سکنہ شاہ نگار، افسرخلیل ولد محمد اقبال سکنہ میراگرام زخمی ہوئے اس حادثے میں علیم احمد ولد خان محمد شاہ نگار زیارت لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں