چترال میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

پیر 13 جولائی 2015 15:10

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء )غزئی کے قریب ٹرک کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ گولن سے چترال جانے والا ٹرک غزئی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گرگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 4 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

لاشوں اور زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک حادثے میں جاں بحق تمام افراد کا تعلق غزئی سے ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کوورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں