چترال ؛ بالائی پہاڑوں پر پھر شدید بارش ، چترال ٹاؤن کے علاقہ غوچ ، چرون ، ریشن ،کوراغ میں سیلاب آگئے
جمعہ 17 جولائی 2015 21:52
چترال ن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء) چترال میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بالائی پہاڑوں پر پھر شدید بارش ہوئی۔ جس کے نتیجے میں چترال ٹاؤن کے علاقہ اورغوچ ، چرون ، ریشن ،کوراغ میں سیلاب آئے ۔ جبکہ کالاش ویلی بمبوریت میں دو دنوں کے اندر دوسری بار سیلاب آیا ۔ سیلاب سے اورغوچ گاؤں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ۔ جہاں اکیس گھرمکمل طور پر منہدم ، دو مسجد شہیدہوئے ۔
جبکہ ایک مڈل سکول کو نقصان پہنچا ۔ متاثرین میں عبد العزیز ، سید اللہ جان ، شمس الحق ، محمد خان ،رحمت اللہ ، شاکر اللہ ، رفیق اعظم ، فضل ربی ، امجد حلیم ، عباد الاعظم ،سردر ولی شاہ ، محب الرحمن ، عبد الحئی ، سکند خان ،تورکہویچی ، غلام مصطفی ،امیر خان ، محمد فرحان ،رحمت علی شاہ ، محمد صابر ، جہانگیر اور میزا ولی شامل ہیں ۔(جاری ہے)
اورغوچ گاؤں کا رابطہ پُل کے ٹوٹ جانے کی وجہ سے چترال شہر سے منقطع ہو گیا ہے ۔
مقامی ضا کار نوجوان شاہ فریدالحق نے مقامی صحافیوں کو بتایا ۔کہ متاثرین انتہائی کسمپرسی کی حالت میں ہیں ۔ اُن کے تمام اثاثے ، خوراک وغیرہ سیلاب کی نذر ہو چکے ہیں ۔ اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ چترال کی طرف سے اُن کو فوری طور پر کوئی امداد فراہم نہیں کی گئی ہے ۔ جس کا وہ انتظار کر رہے ہیں ۔ اسی طرح چرون میں سیلاب سے شوکت علی ،نسیم اور شیر افضل کے مکانات ،ریشن میں تیمور ،سید خان ،محمد حیدر ، خیر بیگ اور میردولہ جان کے مکانات سیلاب برد ہوئے ۔ سیلاب سے خود کو بچانے کیلئے بھاگتے ہوئے ریشن کے ریٹائرڈ حوالدارفیض محمد راستے میں جان بحق ہو گیا ۔ سیلابی پانی ریشن پاور ہاؤس میں گھس گیا ۔جس کی وجہ سے پاور ہاؤس کو جزوی نقصان پہنچا ۔اور بجلی منقطع ہوئی ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد صالح کے مطابق کوراغ میں سیلاب سے دو مکانات ، ایک ہوٹل اور دو گاڑیاں بہہ گئیں ۔ جبکہ کوراغ کے قریب گشٹ لشٹ پُل اور تقریبا دو سو فٹ چترال بونی روڈ مکمل طور پر دریا برد ہو گیا ہے ۔
جس کی وجہ سے بالائی چترال کے ساتھ براہ راست رابطہ منقطع ہو گیا ہے ۔ اور عید کیلئے گھروں کو جانے والے ملازمین اور مقامی مسافروں کو آمدورفت کے سلسلے میں شدید مشکلات درپیش ہیں ۔ درین اثنا کالاش ویلی بمبوریت میں دو دنوں کے دوران دو سری مرتبہ سیلاب آیا ۔ اور تازہ سیلاب نے مزید تباہی مچادی ہے ۔ ساروزجال میں صوبیدار باڈر پولیس جاوید احمد کے گھر سمیت برون میں چار گھر مزید سیلاب میں بہہ گئے ۔ شیخاند ہ بمبوریت میں ایک مدرسہ ،انیژ میں پولیس ریسٹ ہاؤس ، کندیسار میں چترال سکاؤٹس مس اور پی ٹی ڈی سی موٹل کے چھ کمروں کو مزید نقصان پہنچا ۔ جبکہ گمبک پُل ، ساروزجال اور برون پُل سیلاب برد ہو گئے ۔ فارسٹ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے لاکھوں فٹ عمارتی لکڑی جو وادی میں کٹائی کے بعد تیار پڑے تھے ۔ سیلاب کی نذر ہو گئے۔جس سے کروڑوں کا نقصان ہواہے ۔ سیلاب سے کالاش ویلی بمبوریت ، رمبور ، ایون ،ریشن ، کوراغ ،چرون کے زمینات کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ اور سینکڑوں افراد سیلابی پانی کے کٹاؤ ار دریاء برد ہونے سے مستقل بنیادوں پر اپنے آراضی سے محروم ہو گئے ہیں ۔ جبکہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے حفاظتی پشتوں کا نام و نشان مٹ گیا ہے ۔ اسی طرح پائپ لائن اور نہری نظام کی خرابی کے باعث گھروں میں پانی کے بوند بوند کو ترس گئے ہیں ۔چترال ٹاوٴں کی واٹر سپلائی بھی انگارغون پائین لائن سیلاب کی نذر ہونے کی وجہ سے بند ہے۔ جبکہ نیشنل گرڈ سے بجلی گزشتہ تین دنوں سے منقطع ہے۔ چترال پشاور روڈ بروز کے مقام پر عارضی طور پر بحال ہو چکی ہے ۔ لیکن ہر گاڑی کو سڑک عبور کرنے کیلئے دو سے تین گھنٹے لگ جاتے ہیں ۔ٹریفک پولیس نہ ہونے کے باعث شدید بد نظمی ہو رہی ہے ۔ جبکہ سڑک کی بندش کا بھی ناجئز فائدہ اُٹھایا جا رہا ہے ۔ اور منہ مانگی کرایہ وصول کیا جاتا ہے ۔ اورغوچ سائڈ پر سیلاب سے روڈ بند ہے ۔ کالاش ویلیز بمبوریت ،رمبور روڈ بُری طرح ٹو ُٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند ہیں ۔ دروش سائیڈ پر خیر اباد ، اوسیک پُل کے دریا برد ہونے سے دریاء پار دیہات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ اور وہ اپنے قریب ترین شہروں تک پہنچنے کیلئے چالیس سے پچاس کلومیٹر سفر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ درین اثنا ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی طرف سے متاثرین کی فوری مدد کیلئے روڈز کی بندش کو رکاوٹ گردانہ جا رہا ہے ۔ اس حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق کے زیر صدارت اُن کے آفس میں ہوا ۔ جس میں متاثرین کے لئے خیمے ، خوراک اور طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کردیئے
فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں
چترال ،بارشوں سے چار اموات ،درجنوں زخمی،کئی مکانات منہدم
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
سیکرٹری کلچر اینڈ ٹورازم کی زیر صدارت شندور فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے زوم میٹنگ کا انعقاد
چترال میں سنو پختونخوا ایف ایم 96 سٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا
چترال ، نوجوان ایکسکیویٹر ڈرائیور سڑک سے برف ہٹانے کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق
سات سیکرٹریزحکومت ایک صدارتی مشیر تبدیل،دو ایس پیز احتساب بیورو میں تعینات مزید تبادلوں کے لیے سر جوڑ ..
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 120میٹر شاہ سلطان برج مظفرآباد کا افتتاح کر دیا
صوبائی اسمبلی کی تاریخ میں پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا دورہ چائنہ ونڈو
چترال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں