چترال میں سیلاب سے متعددرابطہ پل بہنے کے باعث درجنوں علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا

بدھ 22 جولائی 2015 14:49

چترال ۔ 22 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) چترال کے علاقے میں سیلاب کے باعث 40رابطہ پل بہ گئے درجنوں علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے بھر میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے ‘ 40 سے زیادہ رابطہ پل پانی میں بہہ گئے ہیں جبکہ مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا ہے علاقہ مکینوں کو پینے کے پانی کی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ستوج ‘ کیلاش ‘ گرم چشمہ ‘ دروش مردان اور کرایخ کے علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور درجنوں علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کے باعث کھانے پینے کی اشیاء کی شدید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کو پاک فوج کی امدادی ٹیمیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے خوراک اور دیگر سہولیات فراہم کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں