وزیراعظم محمد نواز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے چترال پہنچ گئے

بدھ 22 جولائی 2015 15:05

چترال ۔ 22 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے چترال پہنچ گئے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد الله خان اور گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان عباسی بھی بدھ کو چترال پہنچے۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے کیا۔ وزیراعظم موسم کی خرابی کے باعث گزشتہ روز چترال نہیں جا سکے تھے۔ حالیہ شدید بارشوں سے چترال میں سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر وزیراعظم نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر سیلاب میں پھنسے ہوئے عوام کو نکالنے اور ریلیف اور بحالی کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں