عمران خان کا انکوائری کمیشن کی رپورٹ فرا ہم نہ کر نے پر اظہا ر بر ہمی

جمعرات 23 جولائی 2015 16:21

چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ وفاقی حکومت انکوائری کمیشن کی رپورٹ سے متعلق اخلاقیات کو بالاطاق رکھتے ہوئے گمراہ کن پروپیگنڈے میں مصروف ہے ۔ رپورٹ کو منفی پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ پی ٹی آئی انکوائری کمیشن کی اہم فریق ہے ۔

حکومت رپورٹ جلد منظر عام پر لائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز دورہ چترال کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی میڈیا پر تشہیر کے حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ حکومت کی نہیں قوم کا اثاثہ ہے تحریک انصاف کو پورٹ کی کاپی فراہم نہ کرنا ناانصافی ہے ۔ وفاقی حکومت مقولیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے رپورٹ جلد منظر عام پر لائے ۔ عمران خان نے رپورٹ کی عدم فراہمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کمیشن سے جلد رپورٹ کی کاپی فراہم کرنے کا ہی مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں