چترال سیلاب سے6افراد جاں بحق ٗ161مکانات تباہ،ساڑھے 3لاکھ پھنس گئے
ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق نے چترال میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کر دی
جمعہ 24 جولائی 2015 19:53
چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) چترال میں حالیہ سیلاب سے 2 خواتین سمیت 6افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ٗ 161مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں اور ساڑھے 3 لاکھ سے زیادہ افراد رابطہ سڑکیں ٹوٹنے کیباعث اپنے علاقوں میں پھنسے کر رہ گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق نے چترال میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کر دی جس کے مطابق چترال میں بپھرے سیلابی ریلہ نے 6افراد کی زندگیاں نگل لی ہیں۔
مستوج سب ڈویثرن میں اڑھائی لاکھ، گرم چشمہ میں 80ہزار ٗ وادی کیلاش میں 30ہزار سے زیادہ افراد رابطہ سٹرکیں نہ ہونے سے اپنے علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔جن کو پاک فوج ہیلی کاپٹرز کے ذریعے امدادی سامان اور راشن پہنچا یا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
سیلابی پانی سے 161 مکانات صفحہ ہستی سے مٹ گئے جبکہ 45گھروں کو جزوی نقصان پہنچا 11ایری گیشن چینلز اور61واٹر سپلائی ا سکیمیں مکمل طور پر تباہ ہوئیں۔
سیلاب 1200ایکٹر پر کھڑی فصلوں کو بھی بہا لے گیا۔ جبکہ 6فیصد باغات کو بھی نقصان پہنچا۔4 روڈز مکمل طور پر تباہ ٗ 40رابطہ پل بھی سیلاب کی نذر ہوئے۔محکمہ خوراک کے مطابق چترال میں غذائی قلت کا کوئی خطرہ نہیں اور اس وقت گوداموں میں گندم کے 74ہزار سے زیادہ بیگز موجود ہیں۔چترال کی ضلعی انتظامیہ نے صوبائی حکومت سے زندگی بچانے کی مزید ادویات مانگی ہیں۔دوسری جانب وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویزخٹک کی ہدایت پر محکمہ مواصلات وتعمیرات ،ایری گیشن اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے محکموں کو 14 کروڑ روپے جاری کردیئے گئے ۔متعلقہ عنوان :
چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کردیئے
فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں
چترال ،بارشوں سے چار اموات ،درجنوں زخمی،کئی مکانات منہدم
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
سیکرٹری کلچر اینڈ ٹورازم کی زیر صدارت شندور فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے زوم میٹنگ کا انعقاد
چترال میں سنو پختونخوا ایف ایم 96 سٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا
چترال ، نوجوان ایکسکیویٹر ڈرائیور سڑک سے برف ہٹانے کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق
سات سیکرٹریزحکومت ایک صدارتی مشیر تبدیل،دو ایس پیز احتساب بیورو میں تعینات مزید تبادلوں کے لیے سر جوڑ ..
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 120میٹر شاہ سلطان برج مظفرآباد کا افتتاح کر دیا
صوبائی اسمبلی کی تاریخ میں پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا دورہ چائنہ ونڈو
چترال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ