چترال میں سیلاب نے تباہی مچادی ، ہلاکتوں کی تعداد 30ہوگئی
ہفتہ 25 جولائی 2015 11:53
چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء ) چترال میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد30ہوگئی,چترال میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری اور کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے جب کہ سیلابی ریلوں میں بہہ کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 30 ہوگئی، چترال کے قصبے ملکوہ اور قطرو میں بارشوں اور سیلاب کے باعث سب سے زیادہ نقصان ہوا، ملکو کے 200 دیہات، رابطہ پل اور سڑکیں ریلے میں بہہ گئیں۔
مقامی پولیس کے مطابق گزشتہ روز کی بارشوں اور سیلاب سے اب تک 19 افرادکی ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سہت سے11، اوتہول سے4، تھارگرام سے2 اور گرین لشٹ سے1 لاش ملی۔مور کہو سے پولیس اہلکار کے مطابق کسی دیہات میں دو اور کہیں تین افراد پانی میں بہہ گئے ۔(جاری ہے)
سیلاب میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش جاری اور ایسی اطلاعات ہیں کہ ان میں بارہ کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
سیلاب سے زیادہ نقصان سب ڈویژن مستوج کے علاقے مور کہو میں ہوا ۔ سیلاب میں سات دیہات بہہ گئے جن میں وریجون، کشوم ، موشگول، استروو اور اتھول شامل تھے۔ مقامی لوگوں سے معلوم ہوا ہے کہ سیلاب میں بہہ جانے والے افراد میں خواتین اور بچے شامل تھے۔ سیلاب میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش کے لیے پولیس اور مقامی افراد کوششیں کر رہے ہیں۔مور کہو کا میں پینے کے پانی، خوراک اور ادویات کی سخت کمی پائی گئی۔ چترال کے مختلف ندی نالوں میں آنے والے سیلاب میں بڑی مقدار میں سلٹ یا مٹی ہے جس سے مکانات کو زیادہ نقصان پہنچا۔چترال میں اچانک سائرن بجا کر سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن چترال شہر میں سیلاب کی شدت زیادہ نہیں تھی۔ گرم چشمہ کے علاقوں سے یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ کچھ دیہاتوں میں پچاس کے لگ بھگ مکان سیلاب میں بہہ گئے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا ۔چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کردیئے
فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں
چترال ،بارشوں سے چار اموات ،درجنوں زخمی،کئی مکانات منہدم
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
سیکرٹری کلچر اینڈ ٹورازم کی زیر صدارت شندور فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے زوم میٹنگ کا انعقاد
چترال میں سنو پختونخوا ایف ایم 96 سٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا
چترال ، نوجوان ایکسکیویٹر ڈرائیور سڑک سے برف ہٹانے کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق
سات سیکرٹریزحکومت ایک صدارتی مشیر تبدیل،دو ایس پیز احتساب بیورو میں تعینات مزید تبادلوں کے لیے سر جوڑ ..
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 120میٹر شاہ سلطان برج مظفرآباد کا افتتاح کر دیا
صوبائی اسمبلی کی تاریخ میں پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا دورہ چائنہ ونڈو
چترال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو