پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر چترال روانہ ہو گیا، ترجمان ائیر فورس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 جولائی 2015 13:08

چترال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جولائی 2015 ء) : چترال میں سیلاب کے پیش نظر تباہ کاریوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے. سیلاب کے باعث متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پاک فضائیہ اور پاک فوج متاثرین کی امداد کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں .

(جاری ہے)

ترجمان ائیر فورس کے مطابق پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ ساڑھے 7 ٹن امدادی سامان لے کر چترال پہنچ گیا ہے. امدادی سامان میں کھانے کی اشیا، دودھ ، پانی اور دیگر اشیا شامل ہیں. ترجمان کے مطابق اب تک چترال میں پاک فضائیہ کی جانب سے 15 ٹن امدادی سامان پہنچایا جا چکا ہے جبکہ بذریعہ ہیلی کاپٹر 45 متاثرین سیلاب کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں