عمران خان کو سندھ آکر تھر والوں کے لئے واویلا کرنے کی بجائے خیبر پختونخوا میں چترال کی خبر لینا چاہیے،سیدخورشیدشاہ
ہزاروں لوگ بے گھر ہوکر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،چترال میں سبسڈائزڈ ریٹ پر گندم کی فراہمی کے لئے کوشش کریں گے،قائدحزب اختلاف کی چترال میں پریس کانفرنس
بدھ 12 اگست 2015 21:11
چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شا ہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو اب سندھ آکر تھر والوں کے لئے واویلا کرنے کی بجائے خیبر پختونخوا میں چترال کی خبر لینا چاہئے جوکہ سیلاب سے تباہی و بربادی کے کنارے کھڑی ہے اور انفراسٹرکچر مکمل طور پر سیلاب میں بہہ گئے ہیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوکر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
بدھ کے روز چترال کے متعدد سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے بعد چترال میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے تھر کی نو لاکھ آبادی کو بالکل مفت گندم فراہم کررہی ہے اور عمران خان کو چاہئے کہ چترال میں بھی فری گندم سیلاب زدگان کو فراہم کرے جس کی آبادی بھی چار لاکھ ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ چترال میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے اور ہر گاؤں میں اس کے متاثریں موجود ہیں اور انہوں نے مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کا حال پوچھنے کے لئے چترال آئے ہیں اور حکومت پر دباؤ ڈالیں گے کہ سیلاب زدگان کی ریلیف اور بحالی کے ساتھ ساتھ فزیکل انفراسٹرکچر کی مکمل بحالی کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے۔
سید خورشید شاہ نے کہا کہ لواری ٹنل پراجیکٹ کا آغاز شہید ذولفقار علی بھٹو نے کیا تھا اور اس پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچاکر چترالی عوام کواس سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لئے وہ اپوزیشن لیڈر کے طور پراپنا کردار بھر ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے گزشتہ حکومت میں اس ضلع میں یونیورسٹی کیمپس دی تھی جسے مکمل یونیورسٹی میں تبدیل کرکے ہی دم لیں گے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ گلگت بلتستان کی طرح چترال میں بھی سبسڈائزڈ ریٹ پر گندم کی فراہمی کے لئے کوشش کریں گے۔ خورشید شاہ نے سندھ حکومت کی طرف سے پانچ کروڑ روپے کا امدادی چیک ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق کے حوالے کرتے ہوء ے ہدایت کی کہ وہ یہ رقم ان ویلفئیر اداروں کے ذریعے بحالی اور ریلیف پر خرچ کرے جو کہ سیلاب زدگان کے لئے کاموں میں مصروف ہیں تاکہ اس رقم کا استعمال درست طور پر ہوسکے۔ اس موقع پر سنیٹر روبینہ خالد،ممبر قومی اسمبلی نفیسہ شاہ اور سابق چئیر مین پاکستان بیت المال ،سویٹ ہوم کے چئیرمین ذمرد خان بھی موجود تھے ۔ ذمرد خان نے اعلان کیا کہ وہ چترال کے اُن یتیم بچوں کو سویت ہوم میں داخل کریں گے اور گریجویشن تک تعلیم دیں گے جو شہید فوجیوں اور پولیس شہداء کے بچے ہوں جن کی عمریں چار سے چھ سال کے درمیان ہوں میں اُنہیں قافلے کی شکل میں چترال سے لے جاؤنگا۔چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کردیئے
فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں
چترال ،بارشوں سے چار اموات ،درجنوں زخمی،کئی مکانات منہدم
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
سیکرٹری کلچر اینڈ ٹورازم کی زیر صدارت شندور فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے زوم میٹنگ کا انعقاد
چترال میں سنو پختونخوا ایف ایم 96 سٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا
چترال ، نوجوان ایکسکیویٹر ڈرائیور سڑک سے برف ہٹانے کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق
سات سیکرٹریزحکومت ایک صدارتی مشیر تبدیل،دو ایس پیز احتساب بیورو میں تعینات مزید تبادلوں کے لیے سر جوڑ ..
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 120میٹر شاہ سلطان برج مظفرآباد کا افتتاح کر دیا
صوبائی اسمبلی کی تاریخ میں پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا دورہ چائنہ ونڈو
چترال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی