آرمی چیف کی جانب سے چترال سیلاب متاثرین کیلئے 100ٹن سامان چترال پہنچا دیا گیا

پیر 17 اگست 2015 17:09

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے چترال سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اعلان کردہ 200ٹن فوڈ آئیٹم جو آٹا ،چاول،چائے ،چینی،مختلف قسم کی دالیں،خشک دودھ وغیرہ پر مشتمل ہے میں سے100ٹن سامان ٹرکوں کے زریعے چترال پہنچا دیا گیا ہے ، سامان چترال سکاؤٹس ہیڈ کوارٹر میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نعیم اقبال کے حوالے کیا گیا ۔

(جاری ہے)

چترال سکاؤٹس کے مطا بق اسے قبل 150میٹرک ٹن فوڈ اور نان فوڈ آئٹمز چترال پہنچا دئیے گئے تھے جنہیں آرمی ایوی ایشن کے MI-17ہیلی کاپٹروں کے زریعے چترال کے دور دراز متاثرہ علاقوں میں پہنچا کر مستحقین میں تقسیم کئے گئے ہیں۔جبکہ اب مزید 100میٹرک ٹن سامان بہت جلد ٹرکوں کے زریعے چترال پہنچایا جائیگا۔دریں اثناء چترال کے عوامی ،سیاسی اور سماجی حلقوں نے پاک آرمی کی طرف سے چترال کے سیلاب متاثریں کی ریلیف اور ریسکیو اپریشن کی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں