چترال،پاک فوج نے بمبوریت کی سڑک واد ی کے پہلے گاؤں تک بحال کر دی

پیر 31 اگست 2015 14:03

چترال۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) بین الاقوامی اہمیت کے حامل وادی کیلاش کی تینوں وادیوں رمبور، بمبوریت اور بریر کی سڑکیں حالیہ سیلاب کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں تاہم پاک فوج کی تعمیراتی کمپنی فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن کے جوانوں نے دن رات کام کرتے ہوئے بمبوریت کی سڑک واد ی کے پہلے گاؤں تک بحال کر دی ہے۔

وادی رمبور کی سڑک ابھی تک بحال نہیں ہوسکی جس کی وجہوہاں سول ٹھیکیدارکاکام کرنا بتایا گیاہے۔

(جاری ہے)

سڑک ٹوٹنے کی وجہ سے لوگ پیدل جانے پر مجبور ہیں ،لوگوں کوآمدورفت کے لئے نہایت مشکلات کا سامنا کرنا ہے۔وادی کو ملانے والا رمبور دریا پر واحد پل بھی سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے اور اب لوگ لکڑی کے ایک تختے کو پل کی طور پر استعمال کرکے دریا عبور کرتے ہیں۔اس وادی میں کچھ بھی نہیں بچا مگر حکومت جاپان کی فنڈ سے اے وی ڈی پی کی اشتراک سے بننے والے ایک لکڑی کا پُل ابھی تک صحیح حالت میں ہے حالانکہ اس پُل کے اوپر سے سیلاب گزر چکا ہے مگر پل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔رمبور کے باسیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی سڑک کو بھی جلد سے جلد دوبارہ تعمیر کرکے اس پر ٹریفک بحال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں