سوات ،چترال اور گردونواح علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت4.8 ریکارڈ کی گئی

ہفتہ 23 جنوری 2016 11:45

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن میں چترال اور گردونواح کے علاوہ مالاکنڈایجنسی میں شامل ہیں۔ زلزلے کی شدت4.8ریکارڈ کی گئی،زلزلے سے کسی طرح کے نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں، تاہم لوگ خوف کے باعث گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چار اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا،زلزلہ 78 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔تقریباً دو ماہ قبل آنے والے 7.5 شدت کے زلزلے میں پاکستان اور افغانستان میں لگ بھگ چار سو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس زلزلے سے پاکستان کے بالائی علاقوں میں ہزاروں گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں