وزیراعظم محمد نوازشریف چترال پہنچ گئے

وزیراعظم مختلف فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

بدھ 7 ستمبر 2016 12:19

چترال ۔ 07 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 ستمبر۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف چترال میں مختلف فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور وفاقی حکومت کی مالی مدد سے تعمیر ہونے والے بڑے لواری ٹنل پراجیکٹ کے معائنے کیلئے بدھ کو یہاں پہنچے۔ وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام اور علاقہ کے دیگر عمائدین اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے اور بونی بوزند کور روڈ کی توسیع اور مرمت سمیت متعدد بڑے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 25 کلو میٹر طویل بونی روڈ وفاقی حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مدد کے ساتھ مکمل ہو گا جس سے مختلف منڈیوں سے چترال شہر تک آسان رسائی کے علاوہ بہتر مواصلاتی سہولیات فراہم ہونگی۔ وزیراعظم چترال میں ایک بڑے جلسے سے بھی خطاب کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں