چترال اور رگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ‘لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

پیر 12 ستمبر 2016 14:25

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) چترال اور رگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق چترال شہر اور نواحی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ‘ زلزلے کے باعث شہری اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ‘ کلمہ طیبہ او ر درود شریف کا ورد کرتے رہے ۔زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق چترال اور گردو نواح میں 4.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ‘زلزلے کی زمین میں گہرائی 10 کلو میٹر ‘ اس کا مرکز چترال سے 15 کلو میڑ دور جنوب مشرقی علاقے میں تھا۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں