طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے تمام 20چترالی مسافروں کی تدفین کا عمل ہفتے کے روز مکمل

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:48

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) PIAطیارہ حادثے میں جان بحق ہونے والے تمام 20چترالی مسافروں کی تدفین کا عمل ہفتے کے روز مکمل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز پاکستان ائیر فورس کے C-130طیارے کے زریعے 11میتین جن میں گرم چشمہ ایژ کے ایک ہی خاندان کے 6افراد میرزہ گل،گل حوران ذوجہ میرزہ گل،زاہدہ پروین دختر میرزہ گل،کرینہ بی بی دختر میرزہ گل،فرہان علی ولد میرزہ گل،حسن علی ولد میرزہ گل ،بونی کے احترام الحق،موردیر کے سلمان ذین العابدین اور محمد خان اور ذئیت کے محمد علی شامل تھے چترال ائیر پورٹ پر ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ نے وصول کئے۔

بعد ازان اُنہیں اُن کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں جہان نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اُن کی تدفین کی گئیں۔جنگ بازار چترال کے شمشاد بیگم اور دروش کے عائشہ عثمان کو اسلام آباد سے بائی روڈ چترال پہنچا کر آبائی علاقوں میں سپر خاک کئے گئے۔ بد قسمت طیارہ حادثہ میں جان بحق افراد میں 15کی میتین بذریعہ C-130اور 5کی میتیں بائی روڈ چترال پہنچا دی گئیں۔ہفتہ کے روز تدفین کے تمام کام مکمل ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں