چترال:برفانی تودہ گرنے سے 5 مکانات دب گئے،13لاشیں نکال لیں

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 فروری 2017 09:03

چترال:برفانی تودہ گرنے سے 5 مکانات دب گئے،13لاشیں نکال لیں

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5فروری۔2017ء)چترال میں شدید برفباری جبکہ شیرشال کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے 5 مکانات دب گئے۔دبے ہوئے مکانات سے 13 لاشیں نکال لی گئیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، برفانی تودے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شیرسال کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے5سےزائد مکان دب گئے ہیں، چترال اسکاؤٹس نے 13 افراد کی لاشیں نکالے جانے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برفانی تودے تلے متعدد افراد کے دب جانے کا خدشہ ہے۔مٹی کے تودے گرنے کے باعث شاہراہ قراقرم کئی مقام سے بندہے۔ کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ چترال کے متاثرہ گاؤں میں صرف 5 مکان تھے، 2 مکانات پہلے ہی خالی کرالیے تھے جبکہ3مکانوں میں متعدد افراد تھے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں