چترال میں موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ‘ ایک زخمی

اتوار 5 مارچ 2017 14:22

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2017ء) چترال میں عبدالولی خان بائی پاس روڈ پر موٹر سائیکل سوار نے ایک راہگیر کو کچل دیا۔

(جاری ہے)

چترال پولیس کے مطابق صدام حسین شاہ ولد محمد شاہ سکنہ بروز بائی پاس روڈ پر اپنے موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اس دوران سڑک پار کرتے ہوئے بچے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا جبکہ صدام حسین شاہ بھی زخمی ہوا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال منتقل کردیا گیا ۔چترال پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں