چترال ،وادی شیرشال سڑک کی خراب حالت کے باعث ٹریفک حادثات معمول بن گئے

اتوار 5 مارچ 2017 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2017ء) چترال کے وادی شیرشال کی سڑک انتہائی خراب ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات روز کامعمول بن گئے جس کے باعث علاقے کے مکینوں کوشدید مشکلات کاسامنا ہے ۔ بریش گرام وادی کے تحصیل کونسلر محمدعلی شاہ کے مطابق گزشتہ ماہ برف تودہ گرنے کی وجہ سے سڑک مکمل طورپر بند ہوچکا ہے اور اس واقعے میں نو افراد جاں بحق بھی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

بعد میںعلاقے کے رہائشیوں نے اپنی آپ کے بعدسڑک کوٹریفک کے لئے کھول دیا تھا تاہم اب بھی روڈ کی حالت انتہائی خراب ہے اورحکومت نے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ہیں۔شاہینہ بی بی کاکہنا تھا ہمارے علاقے میں کوئی سکول اور کالج موجود نہیں جس کے باعث ہم اپنے بچوں کودوردراز علاقوں کواپنے تعلیم کے لئے بھجواتے ہیں تاہم یہی ڈر ہوتا ہے کہ کہیں ان پر برف کادورہ نہ گرے۔علاقہ کے مکینوں نے حکومت سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ سڑک کوبرف سے صاف کرکے درست طریقے سے بناکرپشتوں کوبھی تعمیر کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں