چترال،وادی آرکاری کے برف پوش راستے پر پیدل چلتے ہوئے ایک شحص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

بدھ 8 مارچ 2017 22:41

چترال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) چترال کے دور آفتادہ علاقے وادی آرکاری کا راستہ پانچ فروری سے شدید برف باری اور برفانی تودوں کی وجہ سے ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

چترال سے 70 کلومیٹر دور وادی آرکاری کا راستہ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لوگ پید سفر کرنے پر مجبور ہیں بلکہ مقامی لوگ آشیائے خورد نوش کی شدید قلت سے بھی دوچارہے۔

اسی برف پوش راستے پر پیدل جاتے ہوئے ایک راہ گیر جاں بحق ہوا۔ ویلیج کونسل آرکاری کے ناظم شیر محمد کے مطابق کراچی سے آیا ہوادوست علی اس راستے پر پیدل جارہا تھا جونہی وہ ایک بڑے برفانی تودے کے ملبے پر اوپر چڑھ کر جانے کی کوشش کررہا تھا تواسے دل کا دورہ پڑ ا اور راستے ہی میں جاں بحق ہوا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وادی آرکاری کا راستہ فوری طورپر کھول دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں