جرمن ، اومی کرون سے نمٹنے کے لیے سخت قواعد و ضوابط کے نفاذپر غور

جمعرات 2 دسمبر 2021 14:09

جرمن ، اومی کرون سے نمٹنے کے لیے سخت قواعد و ضوابط کے  نفاذپر غور
برلن۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2021ء) :برلن ۔ جرمن حکام نے کوویڈ۔19 کی نئی قسم اومی کرون سے نمٹنے کے لیے سخت قواعد و ضوابط کے نفاذ پر غور کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن کی سبکدوش ہو جانے والی چانسلر انجیلا میرکل اور ان کے جانشین اولاف شولز کی سربراہی میں16 صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اس اجلاس میں شامل ہوں گے۔ صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے وزیر اعلیٰ ہینڈرک ووسٹ پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ دیگر فیصلوں کے علاوہ جن لوگوں نے ویکسی نیشن نہیں لگوائی ان کے لیے سماجی رابطے کی وسیع تر پابندیوں اور عوام کے لیے ویکسی نیشن کو لازمی قرار دینے پر ٹھوس فیصلے کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں