لوٹن: سید حسین شہید سرورکی طرف سے فاروق اعظم ایڈوکیٹ اورر اجہ مشتاق احمد ایڈوکیٹ کے اعزازمیں عشائیہ

پیر 14 ستمبر 2015 12:55

لوٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سید حسین شہید سرورنے گذشتہ روز ممبربارکونسل آزادکشمیر فاروق اعظم ایڈوکیٹ، چڑھوئی آزادکشمیرسے مسلم لیگ ن کے امیدوارر اجہ مشتاق احمد خان ایڈوکیٹ کے اعزازمیں اپنی رہائش گاہ کاغان ہاؤس لوٹن پر عشائیہ دیا۔تقریب میں سابق میئرلوٹن کونسلر ریاض بٹ، خواجہ عبدالباسط ایڈوکیٹ، مسلم لیگی رہنماء چوہدری جہانگیر حسین، بزنس میں راجہ توصیف خان، سردار ممتازخان ایڈوکیٹ، سلطان چوہدری ، سید حیدرشاہ، جہانگیرخان جے۔

پی اور چوہدری جہانگیر گجر بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر مسئلہ کشمیرپر بھی گفتگو ہوئی اور مذاکرات کے حوالے سے بھارت کی ہٹ دھرمی کی بھی مذمت کی گئی۔ بھارت سے مطالبہ کیاگیاکہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں کالے قوانین ختم کرنے ، کشمیرپر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمدکروانے اور ریاستی دہشتگردی، تشدد، جنسی تشدداور غیرمنصفانہ سلوک کے خاتمے ، مقبوضہ وادی سے اپنی فوجیں واپس بلانے کے لیے اقدامات کرے اور کشمیریوں خصوصاًسیاسی رہنماؤوں کو سفر کرنے اور تقریر کی اجازت دے۔

(جاری ہے)

بھارتی حکومت سے یہ بھی کہاگیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں پرامن سیاسی اجتماعات اور جلسات کی اجازت دے اور مقبوضہ کشمیرکے تمام سیاسی قیدی رہاکرے۔ کشمیرکے سیاسی مستقبل کے بارے میں مذاکرات میں کشمیری رہنماؤوں کو شرکت کی اجازت دی جائے ۔ انھوں نے مطالبہ کیاکہ کشمیریوں کوحق دیاجائے تاکہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کافیصلہ آزادماحول میں کرسکیں۔عشائیے کی اس تقریب کے دوران سینٹ آف پاکستان میں لیڈرآف ہاؤس راجہ ظفرالحق کی اہلیہ کی وفات پربھی افسوس کااظہارکیاگیااور مرحومہ کی مغفرت کی دعاکی گئی۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں