چترال ، مضافاتی علاقے دنین میں مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

پیر 15 اپریل 2019 16:20

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2019ء) چترال کے مضافاتی علاقے دنین میں مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے چترال کے مضافاتی علاقے دنین میں گجان گا ئو ں میں مکان پر پہاڑی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔ریسکیو 1122 کے مطابق پیر کو علی الصبح 5.45 بجے دنین کے گجان گا ئو ں میں سلیم خان نامی شحص کے گھر پر پہاڑی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں تین افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

(جاری ہے)

مرنے والوں میں وسیم خان ولد شکور خان 35 سال، تنویر خان ولد قربان خان عمر 33 سال اور اس کی والدہ عمر 65 سال سکنہ بروز گول دیہہ جاں بحق ہوئے۔ریسکیو عملہ کو جونہی اطلاع ملی تو ان کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ روانہ ہو ئی اور ان تینوں کی لاشیں ملبے سے برآمد کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال منتقل کر دیں ۔مرنے والوں میں دو مہمان تھے۔ تنویر خان اور اس کی والدہ بروز سے سلیم خان کے ہاں بچے کی مبارک باد کے سلسلے میں آئے ہوئے تھے،جہاں موت ان کا انتظار کررہی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں