حیدر آباد ،کار سواروں نے نوجوان لڑکی کو اغوا کرلیا

جمعہ 19 مارچ 2021 14:58

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2021ء) علی اصغرآباد کالونی سیہندو نوجوان لڑکی کو اغوا کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہوسڑی پولیس اسٹیشن میں لڑکی کے والد چیتن میگھواڑ کی مدعیت میں 16 سالہ پوجا میگھواڑ کے اغوا کا مقدمہ زیر دفعہ 365 کے تحت درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق پوجا کو 15 مارچ کو فیکٹری سے آتے ہوئے فتح چوک کے مقام پر کار سوار 4 افراد نے اغوا کیا جن میں محبوب علی، راجو میگھواڑ سمیت چار افرا دشامل تھے۔ذرائع کے مطابق 15 فروری کو واقعہ پیش آنے کے بعد ایف آئی آر کا اندراج 17 مارچ کو کیا گیا اور اس حوالے سے پولیس کی جانب سے تاحال کوئی گرفتاری یا کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں