چترال،عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزمان کو سزائے موت اورایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی

ہفتہ 5 جولائی 2014 18:29

چترال( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5جولائی 2014ء )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال جمال خان کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دو مجرمان الحاج الدین اور اظہر حسین ساکنان مروئی چترال کو سزائے موت اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرمان چھ ماہ کی سزا کاٹین گے۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق دو سال قبل24-8-14کو مذکورہ مجرمان نے اپنے ہی گاؤن کی رہائشی پانچ سالہ لڑکے فدا الرحمٰن ولد زار خان کو بے دردی سے گلہ کاٹ کر قتل کیا تھا۔

مجرمان کے خلاف تھانہ کوغوزی میں زیر دفعہ302تعزیرات پاکستان مقدمہ درج ہوا تھا۔فاضل جج نے دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔یاد رہے کہ دونوں مجرمان کے باپوں نے دو سال قبل چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے مجرم اولادوں الحاج الدین اور اظہر حسین کو عاق کر دئیے تھے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں