اپر چترال‘ گاڑی نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماری‘ موٹر سائیکل سوار دونوں جوان جاں بحق

پیر 25 اکتوبر 2021 15:18

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) اپر چترال تھانہ مستوج کی حدود میں ایک گاڑی نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دونوں جوان جاں بحق ہوگئے۔گاڑی ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے کوشش کی۔پولیس نے تعاقب کرکے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق لینڈ کروزر ڈرائیور تیز رفتاری کرتے ہوئے چنار مستوج کے مقام پر موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار مبارک خان سکنہ توق مستوج اور عبد الجہان خان موقع پر جان بحق ہوئے۔جبکہ لینڈ کروزر ڈرائیور نیت ولی سکنہ لاسپور جائے حادثہ سے فرار ہوا تاہم پولیس نے تعاقب کرکے کارگین کے مقام پر انہیں گرفتار کر لیا ہے۔مستوج پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں