ترقیاتی منصوبوں کے اجراء سے وزیراعظم محمد نوازشریف نے چترالی عوام کے دل جیت لئے ہیں،ضلعی ناظم چترال

بدھ 7 ستمبر 2016 14:46

چترال ۔ 07 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 ستمبر۔2016ء) چترال کے ضلعی ناظم مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ چترال واحد ضلع ہے جہاں وزیراعظم محمد نوازشریف چوتھی مرتبہ دورہ کر رہے ہیں، 50 سے 60 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کے اجراء سے وزیراعظم محمد نوازشریف نے چترالی عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو چترال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مغفرت شاہ نے کہا کہ لواری ٹنل کی تکمیل کا منصوبہ ہو یا دیگر شاہراتی منصوبے جہاں سڑک کا نام و نشان تک نہیں تھا وہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے اس علاقہ کو دیئے جس پر چترالی عوام دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مغفرت شاہ نے کہا کہ جماعت اسلامی سے میرا تعلق ہونے کے باوجود میں ان منصوبوں پر نہ صرف وزیراعظم کا شکرگزار ہوں بلکہ ان کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف پہلے وزیراعظم ہیں جو چترال ایک مرتبہ نہیں کئی مرتبہ آئے ہیں۔ ضلعی ناظم چترال نے دورہ افتادہ علاقوں کی ترقی اور جدید ہسپتال اور جدید یونیورسٹی جیسے اہم منصوبوں کی فراہمی پر وزیراعظم محمد نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں