چترال میں بندوق کی گولی چلنے سے طالب علم جاں بحق

بدھ 17 مئی 2017 14:16

چترال میں بندوق کی گولی چلنے سے طالب علم جاں بحق
چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) چترال کے بالائی علاقے وادی ریچ کے موریچ گائوں میں ایک طالب علم اپنے بندوق کی گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تورکہو پولیس کے مطابق مصدق حسین ولد سردار حسین جو ایف ایس سی کا طالب علم تھا چھٹی کے دن اپنے آبائی گائوں گیا تھا اور بارہ بور بندوق سے فاحتوں کا شکار کررہا تھا ۔اس دوران وہ ایک فاختہ کے تعاقب میں ڈھلوان سے گزر رہا کہ اس کا پائوں پھسل گیا جس سے وہ نیچے گرگیا اور اچانک اس کی بندوق جو پہلے سے لوڈ تھی کی گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں