چترال مچھلیوں کی افزائش کیلئے بنائے گئے تالاب میں ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق

جمعہ 7 جولائی 2017 18:54

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2017ء) چترال کے مضافاتی علاقے جغور شوت کے مقام پر ایک نوجوان مچھلیوں کے فارم کیلئے بنے ہوئے ایک تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے، پولیس کے مطابق اسامہ اقبال ولد اقبال مراد جو وادی تورکہو واشیچ کے کونسلر بھی ہے جغور کے مقام پر مچھلیوں کے فارم میں ایک تالاب میں ڈوب گئے جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوئے ان کی لاش کو تالا ب سے نکال کر ورثاء کے حوالہ کیا گیا اور صبح دس بجے ان کا نماز جنازہ جغور میں ادا کرتے ہوئے سپرد خاک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں