سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے تعاون سے چترال کے 250 گھرانوں میں خود روزگاری سکیم کے تحت غربت میں کمی لانے کیلئے مفت سامان تقسیم کیا

پیر 24 جولائی 2017 18:22

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) غربت میں کمی لانے کیلئے سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے پاکستان غربت مکائو فنڈ کی تعاون سے 250 گھرانوں میں خود روزگاری سکیم کے تحت مفت سامان تقسیم کیا، اس سامان میں سلائی مشین، زگ زیگ مشین، سلائی کڑھائی ، ترکھانی کی سامان اور گھریلوں شاپنگ سنٹر کا سامان شامل ہے۔ اس سلسلے میں دروش کے مقام پر ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد مہمان حصوصی تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ایس آر ایس پی کی خدمات کو سراہا جو دیگر فلاحی، اور ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ چترال سے غربت کے حاتمے کیلئے وادی شیشی کوہ اور وادی عشریت کے لوگوں میں یہ سامان مفت تقسیم کیا جس کی مالیت 45000 روپے بنتی ہے،تقریب سے قاری جمال ناصر، مولانا انعام اللہ، طارق احمد، صلاح الدین صالح، ناظم شیر محمد ، سابق ناظم سہراب خان وغیرہ نے اظہار حیال کرتے ہوئے ایس آر ایس پی کو چترال کیلئے ایک نعمت قرار دیا جو محتلف آباد کاری، بحالی ، فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے۔

(جاری ہے)

بعد میں مہمان حصوصی اور ناظمین کے ہاتھوں یہ خود روزگاری کا سامان علاقے کے خواتین و حضرات میں مفت تقسیم کیا گیا۔ وادی مڈگلشٹ سے تعلق رکھنے والے مستفید ہونے والے ایک شحص نے کہا کہ انکی اہلیہ کو بنیان بنانے کا مشین دیا گیا پہلے وہ ہاتھوں سے بنیان بناتی تھیں جس پر نہ صرف بہت وقت لگتا تھا بلکہ ان خواتین کو بھی نہایت مشکلات کا سامانا کرنا پڑتا تھا اب اس مشین لینے کے بعد ان کی کام میں کافی آسانی اور بہتری پیدا ہوگی۔صلاح الدین صالح کا کہنا ہے کہ آج 106 گھرانوں میں یہ خودروزگاری سکیم کی امدادی سامان مفت تقسیم ہورہی ہے جس سے کافی حد تک غربت میں کمی پیدا ہوگی۔تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جو بعد میں دعائیہ کلمات سے احتتام پذیر ہوئی۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں