ست کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا استقبال و تاریخی جلسہ منعقد کرنے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں ، ایم پی اے سلیم خان

جمعرات 3 اگست 2017 21:52

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اور ایم پی اے سلیم خان اور اپر چترال سے ایم پی اے سید سردار حسین نے کہا ہے کہ 5اگست کو دن 2بجے پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا شایان شان استقبال کرنے اور تاریخی جلسہ منعقد کرنے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں او ر چترال کے عوام اپنی عظیم سیاسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس جلسے میں پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر شرکت کریں گے جس میں 35ہزار سے ذیادہ افراد شریک ہوںگے۔

جمعرات کے روز پارٹی کے دیگر رہنمائوں عالم زیب ایڈوکیٹ، میجر (ریٹائرڈ) قاضی احمد سعید، قاضی فیصل، محمد وزیر خان اور دوسروں کی معیت میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال سے پی پی پی کے شہید قائدین کی محبت اور والہانہ لگائو کی وجہ سے پارٹی کے چیرمین اپنی سیاسی عوامی مہم کا آغاز بھی چترال سے کررہے ہیںجوکہ موجودہ قیادت کی بھی چترالی عوام سے محبت کا غماز ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ چترال کے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان ، سول سوسائٹی کے نمائندے بشمول وکلاء، تجار، مزدور، ڈرائیور اور دوسرے شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے چترال کی عظیم روایت کی پاسداری کرتے ہوئے شریک ہوں گے جبکہ ضلعے کی تمام وادیوں سے پارٹی کارکنان فوج درفوج دن 12بجے پولوگراونڈ پہنچ جائیں گے جن کے لئے ہر قسم کی انتظامات کئے گئے ہیں۔

پی پی پی کے ضلعی قائدین نے کہاکہ شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی اس پارٹی نے دوسال قبل بھی مشکل کی اس گھڑی میںاقتدار میں نہ ہونے کے باوجود فراموش نہیں کیا اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو پارٹی ہائی کمان نے چترال بھیجا۔انہوںنے چترال کے جملہ عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی نظریات اور وابستگیوں کو بالائے طاق رکھ کر جلسے میں شرکت کریں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں