عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کا آزادی ریلی۔ جشن آزادی کے سلسلے میں اے این پی کے کارکن بھی میدان میں اتر آئے۔

جمعہ 18 اگست 2017 20:18

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے ضلعی صدر الحاج عید الحسین کے سربراہی میں ایک آزادی ریلی نکالی جو اس کے مرکزی دفتر سے نکل کر عبد الولی خان بائی پاس روڈ سے گزرتے ہوئے شاہی بازار میں آئے اور پھر اتالیق چوک میں ایک جلسہ عام کی صورت احتیار کر گئی۔یہ جلوس جس راستے سے گزرتا تو دکاندار ان پر پھول اور مٹھائی پھینک کر یک جہتی کا اظہار کرتے اور جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے رہنمائوں نے کہا کہ چترال میں چھ پارٹیوں کی حکومت ہیں مگر اس کے باوجود بھی عوام بجلی، پانی، سڑک اور بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔

انہوںنے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں چترال میں بائس ارب روپے کے ترقیاتی کام ہوئے مگر افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ہمارے دور حکومت کے ترقیاتی کاموں پر دوبارہ اپنی تحتیاں اور بورڈ لگا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ میں پچیس کروڑ روپے کے کاموں کا ٹنڈر ہوا مگر صوبائی وزیر اعلیٰ نے اس منصوبے اور فنڈ کو اپنے حلقہ نیابت نوشہرہ کو لے گیا اور چترال اتنے بڑے منصوبے سے محروم ہوا۔

انہوںنے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کا چترال میں ایک منتحب رکن اسمبلی یا ناظم، کونسلر تک نہیں ہے مگر اس کے باوجود اس کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے آٹھ مرتبہ چترال کا دورہ کرکے اربوں روپے کے منصوبے لائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور قائدین دعویٰ تو کرتے ہیں کہ ہم نیا پاکستان بنائیں گے مگر انہوںنے پرانے پاکستان کے نظام کا بھی حلیہ بگاڑ دیا اور اپنے صوبے میں بھی کچھ نہیں کیا۔

ضلعی صدر الحاج عید الحسین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں چترال کے زیادہ تر ترقیاتی کام ہوئے۔ چترال یونیورسٹی، لاوی بجلی گھر، آبنوشی کی سکیمیں، دروش میں خواتین کالج، سڑکیں اور پلیں اس دور میں منظور ہوکر اس کیلئے فنڈ بھی آیا تھا مگر موجودہ وزیر اعلیٰ اور عمران خان ہمارے کاموں پر دوبارہ اپنے نام کے تحتی لگارہے ہیں جو نہایت قابل مذمت اور قابل افسوس بات ہے۔

بعد میں اے این پی کے مرکزی دفتر میں دیگر سیاسی پارٹیوں سے استعفیٰ دیکر کئی افراد نے اے این پی میں شمو لیت کا اعلان کیا۔ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے عید الحسین نے کہا کہ اس ریلی کا بنیادی مقصد ایک تو پاکستان بننے کی خوشی میں جشن منانا تھا اور دوسرا دیگر سیاسی پارٹیوں کو بھی اپنے طاقت کا مظاہرہ کرنا ہے۔ جلسہ سے منیجر گل آغا، عید الحسین، پروفیسر توفیق جان، کرامت وغیرہ نے اظہار حیال کیا جو بعد میں دعائیہ کلمات کے ساتھ پر امن طور پر منتشر ہوا۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں