چترال ، پل کو نامعلوم تحریب کاروں نے جلاکر راکھ کردیا ، 20ہزار آبادی محصور

منگل 5 ستمبر 2017 19:44

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2017ء) چترال سے تقریبا سو کلومیٹر دور اجنو تورکہوکے مقام پر جیب ایبل پل کو گزشتہ رات نامعلوم تحریب کاروں نے جلاکر راکھ کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے تقریبا 20ہزار آبادی محصور ہوکر رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پل اجنو اور ریچ گاؤں کے درمیان واقع ہونے کی وجہ سے سینکڑوں طلباو طالبات بھی سکول جانے سے قاصر رہے ۔ریج کے مڈل اور ہائی سکولوں کو جانے والے طلباء و طالبات منگل کے روز دریا پار کرنے سے قاصر ہوکر واپس گھروںکو چلے گئے۔ تھانہ شاگرام میں نامعلوم تحریب کاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفیش جاری ہی

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں