آر پی اوفیصل آباد کا ریجن میں 7،9اور10محرم الحرام پر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

منگل 26 ستمبر 2017 23:23

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء)ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد بلال صدیق کمیانہ کا ریجن میں 7،9اور10محرم الحرام پر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس ،تفصیلات کے مطابق محمد بلال صدیق کمیانہ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد نے کمیٹی روم آفس میں 7،9اور10محرم الحرام پر سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے حوالہ سے ا جلاس منعقد کیا، اجلاس میں ایڈیشنل کمیشنر فیصل آباد شفقت اللہ مشتاق ،ڈپٹی کمشنرفیصل آباد اور سی پی او فیصل آباداطہر اسماعیل نے شرکت کی ،آر پی او فیصل آباد نے سی پی او فیصل آباد، ڈی پی او زجھنگ ،ٹوبہ اورچنیوٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلہ میں برآمد ہونے والے تمام جلوسوں اورمجالس کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات عمل میں لائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بالخصوص7،9 محرم الحرام اوریوم عاشورہ کے لئے سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات عمل میں لائے جائیں۔پہلے سے جاری شدہ سیکورٹی پلان اورضابطہ اخلاق پرسختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔مجالس/جلوس کے لئے ایک ہی داخلی اورخارجی راستہ استعمال کیاجائے ۔مجالس گاہ کے داخلے کی جگہ سامنے کم از کم 20/25فٹ کا سیکورٹی زون بیرئیر کی مددسے بنایا جائے۔

جس میں صرف چیکنگ سٹاف اورانتظامیہ کے علاوہ کوئی شخص نہ ہواورپہلی چیکنگ سیکورٹی کے داخلی گیٹ پر کی جائے۔مجالس اورجلوس کے روٹ اوراس سے ملحقہ علاقوں میں نئے کرایہ داران کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جائیں۔مشکوک افرادسے پوچھ گچھ کی جائے۔شرپسندعناصرپر کڑی نظررکھی جائے۔تخریبی عناصر کی ہمہ وقت نگرانی کی جائے۔کوئی نیاز ،سبیل وغیرہ بغیر چیکنگ اورتصدیق کے قائم نہ کی جائے۔

مجالس/جلوس میں متبادل لائٹ یعنی جنریٹر/یوپی ایس وغیر کا انتظام یقینی بنایا جائے۔جلوس /مجالس کے شرکاء کے منتشرہونے تک ڈیوٹی کو قائم اورمستحکم رکھا جائے۔منتظمین کے تعاون سے مجالس /جلوس کی آڈیو/ویڈیو ریکارڈنگ کا انتظام کیا جائے۔ریسکیوسروسز1122،بم ڈسپوزل سکارڈاورریسکیو15کو ہمہ وقت تیاررکھا جائے تاہم ایمبولینس کو چیکنگ اورتلاشی کے بعد مقررہ جگہ پر جانے کی اجازت دی جائے۔

پولیس فورس کی فلاح وبہبود کا خیال رکھتے ہوئے مناسب انتظامات عمل میں لائے جائے۔لمبی ڈیوٹی کے اوقات کو منقسم کرکے شفٹ سسٹم کے تحت ڈیوٹی لی جائے تاکہ موجود ڈیوٹی کو چاک وچوبنداورمتحرک رکھا جائے۔امن وامان کے قیام کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ضلعی سربراہان پولیس فیصل آباد ریجن اپنے تعمیری کردارکو بروئے کار لاتے ہوئے دی گئی ہدایات پر عملدرآمدکو یقینی بنائے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں