آٹھویں جماعت کی طالبہ کی خودکشی کی کوشش،دریائے چترال سے نکال کر ڈی ایچ کیو چترال ہسپتال داخل کروا دیا گیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:14

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) آٹھویں جماعت کی طالبہ کی خودکشی کی کوشش،دریائے چترال سے زندہ نکال کر ڈی ایچ کیو چترال ہسپتال داخل کروا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق بدھ کے روز مڈل سکول دنین کی آٹھوین جماعت کی طالبہ طالبہ ضائبہ سید دخترسیف الرحمن دنین چترال کی رہائیشی معمول کے مطابق گھر سے سکول کے لئے نکلی مگر وہ سکول جانے کے بجائے دریائے چترال کے اوپر گزرنے والی کیبل جھولے میں بیٹھ کر دریا عبور کرکے واپس مڑ کر جونہی جھولہ درمیان میں آیا تو مذکورہ بچی نے دریا میں چھلانگ لگا دی ۔

دریا کنارے کھڑے لوگوں نے یہ منظر دیکھا تو اُن کی جان بچانے کے لئے لپکے بچی کے سکول کے چوکیدار اکبر نبی نے تیرتے ہوئے اُن تک پہنچ کر دریا سے نکال کر ہسپتال پہنچا دیا جہان ڈاکٹر ان کی جان بچانے کے لئے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔ بچی کے خاندانی ذرائع کے مطابق بچی ذہنی طور بیمار ہے اور اسے بعض اوقات دورے پڑتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں