رضا خیل قبیلے کا اجلاس، قبیلے کی فلاح و بہود کیلئے الرضا آرگنائزیشن کا قیام عمل میں لایا گیا

پیر 20 نومبر 2017 18:35

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) رضا خیل قبیلے کے افراد کو متحد کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے اہم اجلاس درو ش میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر سابق تحصیل ناظم مستوج شمس لرحمان لال مہمان حصوصی تھے جبکہ اجلاس کی صدارت کمال الدین نے کی۔ اس اہم اجلاس میں چترال کے طول عرض میں رہنے والے رضاخیل قبیلے کے افراد نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔

معرو ف ماہر تعلیم و سماجی کارکن مولا نگاہ نگاہ نے رضاخیل قبیلے کے تاریحی پس منظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قبیلہ چترال میں شاحی قبیلے کی دوسری شاح ہے۔ جو محمد رضا بن سنگین علی کی اولاد ہے۔ انہوںنے کہا کہ آ ج تک اس قبیلے کے ہزاروں افراد کا آپس میں یگانگت اور اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے یہ مل بیٹھ کر تنظیم سازی نہ کرسکی،مگر اب وقت کی ضرورت ہے کہ رضا خیل قبیلے کے جتنے بھی افراد چترال میں رہتے ہیں سب کو ایک ہی جھنڈے تلے جمع کرکے ایک ایسی تنظیم بنائی جائے تاکہ یہ قبیلہ آپس میں اتفاق کرکے اپنے قومیت کے لوگوں کو تعلیمی، اخلاقی اور ثقافتی اعتبار سے ترقی د ے سکے۔

(جاری ہے)

اس قبیلے کی تعداد چترال میں پہلے نمبر پر ہے مگر آج تک اس کی اہمیت کسی پر واضح نہ ہوسکی۔اس مقصد کیلئے الرضا آرگنائزیشن وجود میں لائی گئی تاکہ اس قبیلے کے افراد کو اکٹھا کرکے ایک ہی پلیٹ پر جمع کرسکے۔انہوںنے واضح کیا کہ یہ تنظیم مذہب، علاقائیت وغیرہ کے تعصبات سے بالاتر ہوگا اور نہ ہی یہ تنظیم کسی قبیلے ، گروہ یا فرد کے خلاف کوئی سازش ہے۔

مقررین نے کہا کہ اس قبیلے کی ووٹرز کی تعداد تقریباً 22000 ہیں قبیلے کے افراد متفقہ رائے سے مناسب وقت پر اپنا کوئی امیدوار بھی منتحب کرسکتا ہے۔ تنظیم کی اعراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یہ آرگنائزیشن رضا خیل قبیلے کے بچوں کو حصوصاً اور دوسرے مستحق بچوں کو عموماً مالی امداد فراہم کرنے کی کوشش کرے گا اس کے علاوہ نادار بیماروں کو علاج معالجے کی مفت سہولت فراہم کرے گا۔

اگر کوئی مظلوم کسی صورت میں سامنے آئے تو اس کی مجبوری کے پیش نظر اس کی امداد کی جائے گی۔یہ تنظیم اپنے اباء و اجدا د کے نقش قدم پر چل کر عام انسانئیت کی خدمت کرے گا اور اپنے وراثتی دستور کے مطابق ہر ایک کے ساتھ حلوص اور محبت سے پیش آئے گا۔ اس موقع پر ایک عبوری تنظیم بھی چنا گیا جو تین ماہ کیلئے ہوگی اس کے بعد تنظیم سازی کے سلسلے میں باقاعدہ انتخابات ہونگے ۔

عبوری کابینہ میں درج ذیل اراکین چنے گئے، مولانگاہ نگا سرپرست اعلیٰ، انجینئر خالد جمیل صدر، ظہیر الدین یارخون سینئر نائب صدر، غفار لال مروئے سینئرنائب صدر دوم، آصف رضا نائب صدر چترال، اسسٹنٹ کمشنر ریٹائرڈ نور گلاب نائب صدر مستوج، فخر عالم لال صدر تحصیل دروش، قمر الدین صدر تحصیل چترال، علی جبار خان آوی صدر تحصیل تورکہو ،محمد حبیب خان وریجون صدر تحصیل موڑکہو، نور عجم خان چپاڑی مرکزی جنرل سیکرٹری، مجیب الرحمان مروئے جوائنٹ سیکرٹری ، اصغر علی مستوج فنانس سیکرٹری، صدیق اکبر دروش انفارمیشن سیکرٹری ،جلالی ایڈوکیٹ کوشٹ قانونی مشیر، ت ارشاد جاوید بونی ایڈوکیٹ قانونی مشیر دوم، شفین الدین دروش جوائنٹ سیکرٹری فنانس، ساجد اللہ ریچ انفارمیشن سیکرٹری دوم۔

نو منتحب اراکین سے باقاعدہ حلف بھی لیا گیا۔ اجلاس میں سینکڑوں کی تعداد میں رضا خیل قبیلے کے افراد نے شرکت کی جن کا تعلق سے تریچ میر پہاڑی سے لیکر ارندو تک تھی۔ پیر کو ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے سابق ناظم سہراب خان کا کہنا ہے کہ اس تنظیم کا بنیادی مقصد اپنے قبیلے کے افراد کے علاوہ دیگر غریبوں کا بھی خدمت کرنا ہے اور انسانئیت کی خدمت کرے عوام کو فائدہ پہنچانا ہے۔

انجینئر خالد جمیل کا کہنا ہے کہ رضاخیل قبیلے کے افراد کا آپس میں اتفاق و اتحاد کو قائم کرنا اور اپنے اندر چھوٹے چھوٹے مسائل مذاکرات کے ذریعے حتم کرنا ہے۔ پرویز لال کا کہنا ہے کہ اس تنظیم سازی کا بنیادی مقصد اپنے قبیلے کے افراد کے علاوہ چترال میں امن و امان کی فضاء قائم کرنا اور صحت و تعلیم میں گراں قدر خدمات انجام دینا ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں