مسلم لیگ(ن) حیدرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام تمام ضلعوں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی منایا گیا

جمعہ 6 اپریل 2018 22:23

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2018ء)مسلم لیگ(ن) حیدرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام تمام ضلعوں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی منایا گیا، مسلم لیگ(ن) حیدرآباد ڈویژن کے میڈیا سیل کے زیر اہتمام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس زیر صدارت مسلم لیگ(ن) کے مرکزی کونسل کے رُکن جمال عارف سہروردی منعقد ہوا، اجلاس میں سلیم چوہان ایڈوکیٹ، محمد فرحان، راجہ غضنفر علی، نوید شیخ، سید راحیل شاہ بھی شرکت کی، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ہونے والی ظلم و بربریت کی شدید مذمت کی گئی، اجلاس کے شرکاء نے کہاکہ بھارتی فوج کی دہشت گردی سے 20کشمیری شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے، بھاتی قابض فوج نے مظاہرین اور جنازے کے شرکاء پر پیلٹ گنز استعمال کررہی ہے، پیلٹ گنز کے استعمال سے سینکڑوں کشمیری بینائی سے محروم ہوچکے ہیں،ا جلاس میں کہا گیا کہ کشمیری عوام بھارتی ظلم و بربریت میں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں، مسلم لیگ(ن) ان کشمیریوں کے عزم و حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی درندگی اور بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے جمال عارف سہروردی نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر روز اول سے اُٹھارہی ہے اور کشمیریوں کی جدوجہد کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، کشمیریوں کی جدوجہد ، حق وخودررادیت بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں