چترال میں تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنوں کی موٹر ریلی اور جلسہ عام کا انعقاد

اتوار 22 جولائی 2018 19:10

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنوں نے ایک موٹر ریلی نکالی یہ ریلی شغور سے شروع ہوئی جو گرم چشمہ روڈ سے ہوتے ہوئے پولو گرائونڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ موٹر ریلی سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل تھی جس کی قیادت قومی اسمبلی کیلئے نامزد امیدوار عبد الطیف اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار اسرا ر الدین کر رہے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے طوفانی انتحابی مہم میں خصوصی طور پر نوجوان طبقے نے بھر پور شرکت کی۔

(جاری ہے)

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اسرا رلدین نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی حصے میں سیاحت کی اتنی زیادہ گنجائش نہیں ہے جتنی گلگت اور چترال اور خیبر پختون خوا میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلیوں میں جاکر آپ کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالیں گے بلکہ عوا م کا حق ان کو دلواکر دم لیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے ستر سالوں تک ایسے لوگوں کو ووٹ دئے جنہوںنے ہمیشہ اپنی تجوریاں بھری ہیں اس دفعہ ہم ملک کی قسمت بدلنے کی خاطر بلے پر مہر لگاکر عمرا ن خان اور اس کا ٹیم کامیاب کریں گے تاکہ لوگوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوسکے

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں